پاکستان

ملک میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا

دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے گر کر 2 لاکھ 14 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے گر کر 2 لاکھ 14 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 2 ہزار 380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جس کے نتیجے میں ملک میں بھی اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔