کھیل

محمد ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت بنگلادیش اے کیخلاف پاکستان شاہینز کی پوزیشن مضبوط

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کے خلاف اپنی پہلی اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 466 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کے خلاف اپنی پہلی اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 466 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

ڈارون آسٹریلیا میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز کے بعد دوسرے روز بھی پاکستانی شاہینز نے پر اعتماد بیٹنگ کی۔

محمد حریرہ نے اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کیا اور 218 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ کامران غلام نے بھی سنچری بنائی، جواب میں بنگلادیش کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنالیے ہیں۔