پاکستان

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ مذاکرات پر اتفاق

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی، آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی ،آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر گزشتہ رات ہوئی جس میں عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ طور پر مذاکرات پر آمادہ ہو گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےمولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف مزاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران جعمیت علمائے اسلام کی قیادت نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرادی، جے یو آئی (ف) مذاکراتی کمیٹی میں شمال رہنماؤں کے ناموں کے بارے میں جلد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کرے گی۔