پاکستان

لاہور: ڈیفنس میں ملزم نے خنجر کے وار سے بیوی، بیٹی کو قتل کردیا

لاہور شمالی چھاؤنی کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

ڈولفن حکام کے مطابق دہرے قتل کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے خنجر کے وار سے 45 سالہ شہناز اور اٹھارہ سالہ سمیہ کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور شمالی چھاؤنی کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم یوسف نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کیا اور فرار ہوگیا، زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔