پاکستان

پشاور: سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر فائرنگ کا واقعہ، 3 افراد جاں بحق

دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس

پشاور میں تھانہ یکہ توت کے علاقے رشید گڑھی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔