کھیل

پاکستان ٹیم آئندہ سال ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان اور کیویز کے درمیان 16 سے 26 مارچ تک پانچ ٹی 20 میچز ہوں گے، اس کے بعد 3 ون ڈے 29 مارچ سے 5 اپریل تک ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال ون ڈے اور ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ہوم سیزن کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے خلاف سیریز بھی شامل ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور کیویز کے درمیان میچز 16 مارچ سے شروع ہوکر 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

دورے کے دوران ٹیمیں پہلے 16 سے 26 مارچ تک پانچ ٹی 20 میچز ہوں گے، اس کے بعد 3 ون ڈے 29 مارچ سے 5 اپریل تک ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری کردہ شیڈول میں چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلنے کی بھی تصدیق کردی۔