پاکستان

کراچی: عباسی شہید ہسپتال میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈاکٹر معطل

خاتون نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انہیں آڈیو میسجز بھیجے گئے جس میں انہیں آفس میں آکر ملنے پر زور دیا گیا۔

عباسی شہید ہسپتال کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسپیشل بچے کو ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انہیں آڈیو میسجز بھیجے گئے جس میں انہیں آفس میں آکر ملنے پر زور دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق او پی ڈی انچارج کے خلاف پہلے بھی اس طرح کی شکایات آچکی ہیں۔