پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

بحریہ ٹاون، گلشن معمار، اسکیم 33 اور نیاناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق بحریہ ٹاون، گلشن معمار، اسکیم 33 اور نیاناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

ویدر اپڈیٹس پی کے کے مطابق گڈاپ ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔

قبل ازیں، ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کیا تھا کہ طوفان کراچی کے قریب پہنچ رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں اگلے 60 سے 90 منٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔