پاکستان

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے، کے ایم سی نے بھی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز روانہ کردیے۔
|

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ آگ میڈیا لیب میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث دھواں بھر گیا اور فوری طور پر شعبہ ابلاغ عامہ کو خالی کرا لیا گیا، آگ کے باعث 2 ائیر کنڈیشنز، فرنیچر اور لیب کا سامان جل گیا تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے جامعہ کراچی کلے شعبہ ابلاغ عامہ میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف تھیں، کے ایم سی نے بھی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز روانہ کردیے تھے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی کو کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت میں ایک اسنارکل اور 6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

قبل ازیں، ترجمان بتایا تھا کہ آگ چوتھی منزل سے پانچویں منزل تک پہنچ گی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔