پاکستان

بلوچستان: ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔