پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی نہیں مکمل تسلیم کرنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت رہ گئی ؟ الیکشن کمیشن کے تمام افراد کو خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی نہیں مکمل تسلیم کرنا پڑےگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اعتماد پارلیمانی نظام سے اٹھ گیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت رہ گئی ؟ الیکشن کمیشن کے تمام افراد کو خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہوئے، ایم کیو ایم کو کراچی سے ایک لاکھ ووٹ بھی نہیں پڑا، ان لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خود 70 ہزار ووٹ ڈلوانے پڑے، میرا سوال ان سے ہے جنہوں نے کہا ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے، فارم 45 کے بجائے فارم 47 اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔