پاکستان

حکومت پنجاب کا یوم آزادی پر صوبے بھر میں سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ

سولر پینلز کی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہوگی، عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات میں عوام کے ساتھ ہیں، رہیں گے، مریم نواز

حکومت پنجاب نے یوم آزادی (14 اگست) صوبے بھر میں اپنے اعلان کردہ منصوبے کے تحت سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت 2 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 اگست سے مفت سولر پینل دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کے تحت 200 سے 500 سو یونٹ تک کے صارفین کو سولرپینل 10 فیصد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے، 90 فیصد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لیے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کہتی ہیں کہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں چالیس فی صد کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں، غریبوں کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ان کے حق کے لیے کھڑی رہوں گی۔

8 جولائی کو مریم نواز نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری دی تھی۔