جسٹس شفیع صدیقی کل سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
تقریب کا آغاز کل دوپہر پونے ایک بجے ہوگا۔ حلف برداری کے بعد جسٹس محمد شفیع صدیقی مزا قائد پر حاضری دیں گے۔
جسٹس محمد شفیع صدیقی کل سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سندھ ہائی کورٹ کی مین بلڈنگ کے فرسٹ فلور کمیٹی روم میں ہوگی۔
تقریب کا آغاز کل دوپہر پونے ایک بجے ہوگا۔ حلف برداری کے بعد جسٹس محمد شفیع صدیقی مزا قائد پر حاضری دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
صدر نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) (13) کے تحت دی۔
یاد رہے کہ 2 جولائی کو سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس محمد شفیع کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی۔