سائنس و ٹیکنالوجی

ایکس پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش

اس سے کچھ دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ ایکس کے ٹائم لائن کا ڈیزائن بھی مکمل طور پر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت ری ٹوئٹ اور کمنٹس کے بٹنز کو ختم کردیا جائے گا۔

پاکستان میں پابندی کے شکار مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر دیگر تبدیلیوں اور فیچرز کی آزمائش کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایکس نے باضابطہ طور پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کا اعلان نہیں کیا، تاہم ماہرین نے اس کی آزمائش کو دریافت کرلیا ہے۔

اس وقت ایکس پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش صرف آئی او ایس پر کی جا رہی ہے، یعنی اسے صرف آئی فون پر آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بٹن کو ڈاؤن ووٹ کا نام دیا جائے گا لیکن مذکورہ فیچر ڈس لائیک والا ہی کام کرے گا۔

ایکس پر اس وقت لائیک کے بٹن کے لیے دل کا ایموجی ہے جب کہ ڈس لائیک یا ڈاؤن ووٹ کے لیے زخمی دل کا بٹن دیا جائے گا۔

ڈاؤن ووٹ یا ڈس لائیک کے لیے زخمی دل کا بٹن پہلے سے موجود دل کے ایموجی کے ساتھ ہی دیا جائے گا۔

اس سے کچھ دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ ایکس کے ٹائم لائن کا ڈیزائن بھی مکمل طور پر تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت ری ٹوئٹ اور کمنٹس کے بٹنز کو ختم کردیا جائے گا۔

نئی تبدیلی کے تحت ایکس کا ٹائم لائن یا فیڈ تبدیل ہوجائے گی اور صارفین کو ری پوسٹ یا ری ٹوئٹ سمیت لائیکس اور کمنٹس کا بٹن یا آپشن ہی نظر نہیں آئے گا۔

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا

ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا