کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 198 رنز اسکور کیے۔

کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عامر یامین کے 40 اور سہیل تنویر کے 33 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کے فیڈرل ایڈورڈز نے 3، سلیمان بین نے 2 جبکہ جیروم ٹیلر اور ڈیوائن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایشلے نرس تھے جنہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ رایاد ایمرت 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 4، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کو جیت دلوائی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج ہی کھیلا جائے گا۔