پاکستان

ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 23.33 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.11 فیصد بڑھ گئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.33 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔

حالیہ ہفتے 6 اشیا سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں چکن 16.34 فیصد اور پاوڈر دودھ 6 فیصد مہنگا ہوا۔ دودھ 1.37 فیصد اور دال چنا 3.47 فیصد مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے دال مسور اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.47 اور کیلے 2.3 فیصد سستے ہوئے جبکہ آٹا، پیاز، آلو اور انڈے بھی حالیہ ہفتے سستے ہوئے۔