پاکستان

لکی مروت: گرڈ اسٹیشن، پیسکو دفاتر پر دھاوا،توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

مقدمے میں 22 نامزد اور ساڑھے 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں تھوڑ پھوڑ سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن اور پیسکو دفاتر پر دھاوا اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں 22 نامزد اور ساڑھے 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں تھوڑ پھوڑ سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے مشتعل ہو کر گرڈ اسٹیشن پر ہلہ بول دیا تھا۔

مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ بھی ضائع کردیا تھا جب کہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی تھی۔

گرڈ سٹیشن پر حملہ اور توڑ پھوڑ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تھا، گزشتہ روز سے پیسکو سب ڈویژن سرائے نورنگ کی بجلی مکمل طور پر بند ہے۔