سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی،بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیےخوشی کا دن ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہتحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیےخوشی کا دن ہے۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، پوری قانونی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات بدنیتی پر مبنی تھے۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے تھے پی ٹی آئی کے امیدوار کیسے آئیں گے، ہم نے کہا تھا اڈیالہ کے ارد گرد فولاد کی دیواریں بھی بنا لیں تو پی ٹی آئی آئے گی، عمر ایوب نے کہا کہ اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔