سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے اے آئی میں تصاویر کو ایڈٹ کرنے اور بنانے کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر دیے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں تصاویر کو تلاش کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور نئی تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے اے آئی ٹول میں تصاویر کو نہ صرف بنایا جا سکے گا بلکہ تصاویر کو ایڈٹ بھی کیا جا سکے گا۔

اسی طرح کسی بھی تصویر کو چیٹ بوٹ میں دیے جانے کے بعد مذکورہ تصویر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا سکے گی۔

واٹس ایپ اے آئی چیٹ پر تصاویر کو ایڈٹ کرنے، ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور تصاویر بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی جب کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹ میں تصاویر سے متعلق فیچر کی آزمائش کے بعد ممکنہ طور پر اگلے مرحلے میں اس پر ویڈیوز بنانے کی بھی آزمائش کی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

واٹس ایپ سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام، میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف