پاکستان

گورنر سندھ کا یکم اگست سے سندھ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

گورنر اینیشی ایٹو کے تحت شجر کاری مہم میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا اشتراک بھی شامل ہوگا، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یکم اگست سے سندھ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے دعوت اسلامی کی مذہبی تعلیمات کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو بھی شاندار قرار دیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر اینیشی ایٹو کے تحت شجر کاری مہم میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔

وفد نے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کو معاشرے کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اب تک 30 لاکھ پودے لگا چکے، چاہتے ہیں کہ یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بھی اس شجر کاری مہم سے ہو۔