پاکستان

زمین کا تنازع: 2 ایف بی آر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائی کورٹ نے طلبی کے باوجود عدم پیشی پر افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے ضلع ملیر میں 22 ایکڑ زمین کے تنازع کے کیس میں طلبی کے بعد باوجود پیش نہ ہونے پر سیکریٹری ممبر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سیکشن افسر بورڈ آف ریونیو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں ضلع ملیر میں موجود 22 ایکڑ زمین کے تنازع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر سرکاری افسران پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

عدالت نے عدم پیشی پر دونوں افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری بورڈ آف ریونیو کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔