پاکستان

’براڈ پیک‘ سر کرنے کی کوشش کے دوران پاکستانی خاتون، ڈچ کوہ پیما کی طبیعت ناساز

دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاک فوج نے خصوصی آپریشن کرکے سلمہ مسعود، ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرکے اسکردو منتقل کر دیا۔

دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں پاک فوج نے خصوصی آپریشن کیا اور دونوں کوہ پیماؤں کو بحفاظت بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر اسکردو منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود ایک روز قبل براڈ پیک چوٹی سر کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھیں، مہم کے دوران طبیعت خراب ہونے پر انھوں نے طبی امداد فراہم کیے جانے کی درخواست کی۔

ان کے علاوہ ڈچ کوہ پیما کو دوران مہم سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر طبی امداد کی ضرررت پیش آئی، انھوں نے پاک آرمی سے ”ایکویشن ریکوس“ کی۔

پاک فوج نے انخلا کی درخواست موصول ہونے کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کو فوراً بزریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کرلیا۔

دونوں کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نےفوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت ریسکیو کیا۔