پاکستان

اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار

ملزم نے اپنے واٹس ایپ نمبر پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یونیفارم میں تصویر لگا رکھی تھی اور جڑواں شہروں میں کئی افراد سے فراڈ بھی کر رکھا ہے، ترجمان ایف آئی اے

اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خود کو مختلف سرکاری اداروں میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ظاہر کرتا تھا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد کاشف تاج کو گرفتار کیا۔

ملزم نے اپنے واٹس ایپ نمبر پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یونیفارم میں تصویر لگا رکھی تھی۔

ملزم نے جڑواں شہروں میں کئی افراد سے فراڈ بھی کر رکھا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔