لائف اسٹائل

یا خدا مجھے صحت دے تاکہ میرے والد خوش رہیں، صحیفہ جبار خٹک

کوئی بھی والد اپنی بیٹی کو تکلیف میں نہیں دیکھ پاتا، یا خدا آپ جانتے ہیں کہ میرے لیے کیا غلط اور کیا صحیح ہے، میرےحق میں فیصلہ کردیجیے، اداکارہ

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک بار پھر اپنی ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے خدا سے صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد انہیں تکلیف میں نہیں دیکھ پا رہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرام پر اپنی تکلیف اور والد کی پریشانی سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے خدا سے اپنی مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوئی بھی والد اپنی بیٹی کو تکلیف میں نہیں دیکھ پاتا، اس لیے وہ اپنی صحت یابی کے لیے خدا کے آگے دعاگو ہیں تاکہ ان کے والد ان سے متعلق مزید پریشان نہ ہوں۔

ماڈل نے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں کیوں کہ ان کی وجہ سے ان کے والد پریشان رہتے ہیں اور ان سے والد کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی۔

صحیفہ جبار خٹک نے خدا سے صحت یابی اور طاقت کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہیں، کیوں کہ وہ ہی ہر چیز پر قادر ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اب وہ صحت یاب ہو جائے اور ان کی تکالیف دور ہوجائیں تاکہ ان کے والد پریشانی سے محفوظ رہیں۔

ساتھ ہی ماڈل نے لکھا کہ خدا ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں، ان کے لیے کیا بہتر اور کیا غلط ہے، وہ بھی خدا جانتے ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک اس سے قبل بھی اپنی صحت ذہنی پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور انہیں ڈپریشن کو سمجھنے میں کافی وقت لگا۔

وہ ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ایک وقت تھا جب وہ ڈپریشن سے بچاؤ کی یومیہ 20 سے 30 گولیاں تک کھاتی تھیں جب کہ ڈپریشن سے بچنے کے لیے انہوں نے پانچ وقت کی نماز، تہجد اور تلاوت قرآن پاک بھی کی لیکن اسے کسی طرح کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔

اس سے قبل وہ یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ذہنی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد بار خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے جب کہ ڈپریشن میں متعدد بار انہوں نے اپنی موت کی تمنا بھی کی۔

دل نے دھڑکنا کم کردیا تھا، صحیفہ جبار ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

’ڈر، خوف اور خودکشی کے خیالات‘، صحیفہ جبار اپنی ذہنی حالت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہوں، صحیفہ جبار کا ذہنی مسائل کا اعتراف