اسلام آباد: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
محسن نقوی نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا اور جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا اور جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد:بچی کےسوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔