پاکستان

مینڈیٹ چور سرکار نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے شکست تسلیم کرلی، بیرسٹر سیف

بلاول بھٹو نے ہم پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام لگایا، دہشت گردوں کے ساتھ معاہدوں کا آغاز یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمیٰ کے دوران ہوا، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، جعلی سرکار نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جعلی سرکار کے کہنے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 سرکار نے ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے جعلی مقدمے درج کرکے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا رانا ثنااللہ مفاہمت کے بجائے تحریب کار ذہنیت کے مالک ہیں، رانا ثنا کی تحریب کار ذہنیت اور سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاون رونما ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک ملک گھیر تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار اسلام آباد جلسہ معطل کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے، جعلی سرکار نے پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کے سامنے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہم پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام لگایا، دہشت گردوں کے ساتھ معاہدوں کا آغاز یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمیٰ کے دوران ہوا، جس وقت معاہدہ ہوا، اس وقت صدر مملکت آصف زرداری تھے۔

چیئرمین پپپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپنے دعوے کے حق میں بلاول بھٹو کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔