پاکستان

اسلام آباد سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز خرابی کے باعث تاخیر کا شکار

رواز کو شام چار بجے اڑان بھرنی تھی، طیارے کی انتظامیہ کی جانب سے جہاز میں فنی خرابی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف۔124 جہاز میں فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے ملک کے تجارتی مرکز کراچی کو جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف۔124 تاخیر کا شکار ہو گئی اور طیارے کی انتظامیہ کی جانب سے جہاز میں فنی خرابی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جہاز میں خرابی کے سبب مسافر ایک گھنٹے اور پندرہ منٹ سے جہاز میں ہی بدستور موجود ہیں اور گرمی اور حبس سے بے حال ہو گئے ہیں۔

مسافروں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر جلد روانگی یقینی بنانے یا کسی متبادل پرواز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ائیر سیال کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو شام چار بجے اڑان بھرنی تھی۔