پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار

پری کوالیفکیشن کے لیے شوگر ملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کرلی گئیں، ذرائع

وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنے کا ایک سالہ منصوبہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پری کوالیفکیشن کے لیے شوگر ملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈر کے بغیر چینی خرید سکےگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن شارٹ نوٹس پر پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے کم وقت میں چینی کی خریداری کر سکے گا۔