کھیل

ڈائمنڈ لیگ پیرس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام

پیرس ڈائمنڈ لیگ میں جیولین تھرو کی کیٹیگری میں ارشد ندیم کوئی بھی میڈل نہ جیت سکے، جرمنی کے ایتھلیٹ گول میڈل لے اڑے۔

ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024 میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیرس ڈائمنڈ لیگ میں جیولین تھرو کی کیٹیگری میں ارشد ندیم کوئی بھی میڈل نہ جیت سکے۔

ایونٹ میں ارشد ندیم نے پانچ بار تھرو کی جس میں پہلی بار 74.11، دوسری کوشش میں 80.28 میٹر اور تیسری بار 82.7 میٹر کی تھرو کی۔

اپنی چوتھی باری میں وہ 82.17 جبکہ پانچویں کوشش میں 84.21 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب ہو سکے۔

ارشد ندیم کی ایونٹ کی سب سے بہترین تھرو 84.21 میٹر کی رہی۔

جرمنی کے جولین ویبر نے 85.91 میٹر کی تھرو کے ساتھ سب سے بڑی تھرو کی اور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے اور وطن واپسی پر دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے جس کے لیے وہ قومی دستے کے ہمراہ 24 جولائی کو روانہ ہوں گے۔