پاکستان

پنجاب، وفاقی حکومت میری گرفتاری کیلئے بے تاب ہے، عمر ایوب

انسداد دہشتگردی عدالت نے میرے وارنٹ جاری کیے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں واقع میرے گھر پر اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے چھاپے مارے ہیں، قائد حزب اختلاف

قومی اسمبلی میں قائد احزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت میری گرفتاری کے لیے بے تاب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے میرے وارنٹ جاری کیے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں واقع میرے گھر پر اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فارم 47 والی وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ایجنسیاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے لیے بہت بے چین ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ وہ بلا شبہ ثابت کریں گے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔