لائف اسٹائل

معمر رانا نے خود کو پاکستانی امیتابھ بچن قرار دے دیا

شان شاہد میرے سینیئر ہیں، آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں، ایک ساتھ فلمیں نہ کرنے سے متعلق سوال شان سے پوچھا جائے، اداکار

پاکستانی پنجابی فلموں کے مقبول ہیرو معمر رانا نے خود کو بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے تشبیہ دیتے ہوئے شان شاہد کو شتروگن سنہا قرار دے دیا۔

معمر رانا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں شان شاہد کے ساتھ اختلافات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیومیں معمر رانا بتاتے ہیں کہ ان کے شان شاہد سے کوئی اختلافات نہیں، وہ انہیں اپنا سینیئر تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان شاہد ان کے سینیئر ہیں اور وہ ان آج بھی عزت کرتے ہیں، ایک ساتھ فلمیں نہ کرنے سے متعلق سوال ان سے پوچھا جائے۔

معمر رانا نے مزید کہا کہ وہ دونوں ایکشن ہیرو رہے ہیں لیکن ان دونوں میں بنیادی فرق رہا ہے۔

اداکار نے دلیل دی کہ شان شاہد اور وہ ایک طرح سے بولی وڈ کے شتروگن سنہا اور امیتابھ بچن کی طرح ہیں۔

ان کے مطابق جس طرح شتروگن سنہا ایکشن کے بادشاہ رہے ہیں، دوسری طرف امیتابھ بچن بھی ایکشن کے شہنشاہ رہے ہیں لیکن دونوں میں فرق تھا، اسی طرح ان میں اور شان میں بھی فرق رہا ہے۔

معمر رانا نے بات کو بڑھاتے ہوئے شان شاہد کو پاکستان کا شتروگن سنہا جب کہ خود کو امیتابھ بچن قرار دیا۔

سمجھدار لڑکی کو محبت نہیں، لگژری لائف چاہیے، آغا علی

گھر والوں کے منع کرنے پر پردہ کرنا چھوڑا، ماہ نور حیدر

طویل عرصے بعد ’مستانی‘ کا ٹیزر ریلیز