لائف اسٹائل

طویل عرصے بعد ’مستانی‘ کا ٹیزر ریلیز

'مستانی' کی شوٹنگ 2020 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد کورونا کی وبا آنے کے بعد اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار بھی رہی۔

طویل عرصے بعد مقبول اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس کی رومانوی کامیڈی فلم ’مستانی‘ کا مختصر ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’مستانی‘ کی شوٹنگ 2020 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد کورونا کی وبا آنے کے بعد اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار بھی رہی۔

بعد ازاں پروڈکشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بھی ’مستانی‘ کی شوٹنگ اور تکمیل تاخیر کا شکار رہی اور اب چار سال کے وقفے کےبعد اس کا مختصر ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اگست میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’مستانی‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں عفان وحید اور آمنہ الیاس کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

مختصر ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ’مستانی‘ کی کہانی نہ صرف رومانوی ہوگی بلکہ اس میں ٹریجڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں حرا خان، عادی عدیل امجد، پروین اکبر، شاہنواز زیدی، عباس اشرف اعوان اور آمنہ ملک شامل ہیں۔

فلم کی کہانی عثمان رضوی نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں جب کہ اسے دانیا نظامی نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کے ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ اگست میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مذکورہ فلم کے ذریعے ممکنہ طور پر عفان وحید بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے، ان کی ایک اور فلم ’رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ بھی ریلیز کے حوالے سے تاخیر کا شکار ہے۔

اگر مستانی کو آئندہ ماہ ریلیز کردیا جاتا ہے تو عفان وحید اس کے ذریعے فلم ڈیبیو کریں گے۔

عفان وحید 'مستانی' کے ساتھ سینما اسکرینز پر ڈیبیو کے لیے تیار

عفان وحید، اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ فلم ڈیبیو کے لیے تیار

عفان وحید نے پہلی بار طلاق کے بارے میں سب کچھ بتادیا