گورنر سندھ کی کے الیکٹرک کو محرم میں امام بارگاہوں کے اطراف لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
کے الیکٹرک یکم تا دس محرم تک امام بارگاہوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرے ورنہ خود کے الیکٹرک دفتر جا کر بیٹھ جاؤں گا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کے الیکٹرک کو یکم تا دس محرم تک امام بارگاہوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے کے الیکٹرک کو محرم الحرام کے ابتدائی دس ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگرلوڈشیڈنگ ہوئی تو وہ خود احتجاجا کے۔الیکٹرک ہیڈ آفس جاکر بیٹھ جائیں گے۔
گورنر شپ سے متعلق سوال پر کہاکہ میرا کام خدمت کرنا ہے سیاست نہیں، شرجیل میمن اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بولیں کہ کیا وہ خود بھی مجھے گورنر کے عہدے پر دیکھنا نہیں چاہتے ؟
گورنر سندھ نےمزید کہا کہ آج ہمارا مسئلہ آپس میں دست و گریباں ہونا ہے، جب تک ہم معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے اس وقت تک مسائل سے نہیں نکل سکتے۔