پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر صورت اس میں شرکت کریں، عمر ایوب
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔