پاکستان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کریں گے

خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق اہم مشاورت ہوگی، بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب بھی متو قع ہے، پارٹی ذرائع

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق اہم مشاورت ہوگی، بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب بھی متو قع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔