پشاور میں قتل ٹریفک وارڈن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
نامعلوم دہشت گرد نے تخریب کاری کی غرض سے وارڈن پر گولی چلائی جس سے شہید ہوگیا، ایف آئی آر کا متن
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہید ہونے والے ٹریفک وارڈن محمد طاہر شاہ کے قتل کا مقدمہ درج تھانہ سی ٹی ڈی درج کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں شہید ہونے والے ٹریفک وارڈن محمد طاہر شاہ کے قتل کا مقدمہ درج تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، دفعہ 302 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نامعلوم دہشت گرد نے تخریب کاری کی غرض سے وارڈن پر گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہوا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار طاہر شاہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہے تھے کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کبوتر چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے۔