کھیل

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے 2 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

ریاض میں ہونے والے ایونٹ سکس ریڈ کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے اویس منیر نے ہانگ کانگ کے نانسن وان کو شکست دی۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ چھاگئے، دو مختلف کیٹیگریز میں 2 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایونٹ سکس ریڈ کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے اویس منیر نے ہانگ کانگ کے نانسن وان کو شکست دی۔ انہوں نے 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے کامیابی سمیٹی۔

مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل 3 فریمز باآسانی جیتے۔

آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوسٹ نے کم بیک کیا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی۔