پاکستان

گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے اہداف حاصل

مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10 اعشاریہ 54 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کر لیے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10 اعشاریہ 54 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12 اعشاریہ 32 فیصد کم ہو کر 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

گزشتہ مالی سال درآمدات میں صفر اعشاریہ 84 فیصد کی کمی ہوئی اور درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔