دنیا

عراق: شدید گرمی کے باعث زائرین کیلئے کئی کلومیٹر طویل ’ہری جالیاں‘ نصب

کربلا کی مرکزی شاہراہوں اور اطراف کی گلیوں میں ہری جالیوں کو کرین کی مدد سے لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیاگیا۔

عراق کے شہر کربلا میں شہری انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں عبادات کے پیش نظر آنے والے زائرین کو گرمی اوردھوپ کی شدت سے بچانے کے لیے اطراف کی گلیوں میں کئی کلو میٹر طویل ہری جالیاں اورٹھنڈے پانی کی پھوارکا نظام لگادیا گیا ہے۔

کربلا کی مرکزی شاہراہوں اور اطراف کی گلیوں میں ہری جالیوں کو کرین کی مدد سے لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کل عراق کے شہر کربلا میں شدید گرمی پڑرہی ہے اور درجہ حرارت 42 سے 45 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ پہنچ جاتا ہے، اگلے چند دن بعد محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کربلا میں دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جس کے پیش نظر یہ خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔