پاکستان

پشاور: رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک اہلکار شہید

ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہے تھے کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کبوتر چوک کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار طاہر شاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، پولیس

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ کبوتر چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہے تھے کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کبوتر چوک کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار طاہر شاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے اہم مقامات پر ناکہ بندیاں لگا کر سخت چیکنگ جاری ہے۔