پاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اچانک ہسپتال کا دورہ، غیرحاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا اور نوکری سے غیرحاضر اسٹاف کو ہسپتال سے نکالنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی ابترحالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سرفراز بگٹی نے ایم ایس سے کہا کہ وہ چیزوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق بتائیں اور اسپیشل سیکریٹری صحت کو غیرحاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اربوں روپے غریب کےعلاج کی مد میں دیے جاتے ہیں لیکن نتائج کچھ نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی حاضری اور صفائی کی صورتحال سے متعلق معاملات دو دن میں بہتر بنائے جائیں۔