پاکستان

حکومت خیبرپختونخوا کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ

سرکاری سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا، سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئنسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔

حکومت خیبرپختونخوا کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع اور قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا، سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئنسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے 1200 سے زائد انفلوئنسرز کے منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا، نگران حکومت نے سابق حکومت کے سوشل میڈیا منصوبےکےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔