وٹامن ’کے‘ کی کمی سے پھیپھڑوں کی بیماریاں ہونے کا انکشاف

وٹامن’کے‘ ایک خاص جز ہے جو مختلف پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، عام انسان کو اس وٹامن کی جتنی ضرورت ہوتی ہے، اتنا حصہ انسانی جسم کسی نہ کسی خوراک سے حاصل کرلیتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ’کے‘ کی کمی سے پھیپھڑوں کی بیماریاں اور مسائل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وٹامن’کے’ ایک خاص جز ہے جو مختلف پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، عام انسان کو اس وٹامن کی جتنی ضرورت ہوتی ہے، اتنا حصہ انسانی جسم کسی نہ کسی خوراک سے حاصل کرلیتا ہے۔

تاہم بعض اوقات کچھ دیگر طبی پیچیدگیوں اور ناقص غذائیت کی وجہ سے انسانی جسم کو وٹامن ’کے‘ کی مطلوبہ مقدار نہیں مل پاتی اور اس کی کمی دیگر مسائل سمیت پھیپھڑوں کے مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے۔

وٹامن ’کے‘ کی کمی کے پھیپھڑوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین نے 4 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی۔

طبی جریدے ’ای آر جے اوپن ریسرچ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے تمام رضاکاروں میں وٹامن ’کے‘ کی سطح جانچنے سمیت ان سےمتعدد سوالات کیے اور انہیں درپیش طبی پیچیدگیوں کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے ٹیسٹ کرنے اور ان سے سوالات کرنے کے بعد نتائج اخذ کیے تو معلوم ہوا کہ وٹامن ’کے‘ کی کمی سے پھیپھڑوں کے مسائل ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ سانس لینے میں بھی مشکل ہو سکتی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں وٹامن ’کے‘ کی کمی ہوتی ہے، انہیں سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ان کا سانس پھول جاتا ہے جب کہ انہیں پھیپھڑوں میں درد اور دیگر پیچیدگیوں کی شکایات بھی ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ’کے‘ خون کی جسم میں بہتر ترسیل کا کام کرتا ہے، وہ بلڈ کلاٹنگ یعنی خون کو جمنے سے روکتا ہے لیکن اگر اس وٹامن کی کمی ہوتو خون جمنے لگتا ہے، جس سے پھیپھڑوں پر اثر ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ’کے‘ کی کمی سے دمے کی بیماری سمیت دیگر پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

دنیا میں پہلی بار مرگی سے بچاؤ کی ڈیوائس مریض کی کھوپڑی میں لگادی گئی

گرم موسم سے اسقاط حمل کے خطرات بڑھنے کا انکشاف

پلاسٹک کی بوتلوں سے خارج ہونے والے کیمیکلز صحت کے لیے خطرناک قرار