پاکستان

ڈیرہ بگٹی: شدید بارشوں سے 2 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بدھ کو موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے سوئی اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔

سیلابی پانی سے انسانی بستیاں ڈوب گئیں، رہائشی کہیں اور پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز نے ڈان کو بتایا کہ سوئی ٹاؤن میں ایک کچا مکان گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے اور 2 درجن سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو علاج کے لیے پی پی ایل سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ کم از کم 6 زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کے سر پر چھت گرنے کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں۔

وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دے دی

’چوکرز‘ جنوبی افریقہ بالآخر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے، افغانستان کو بدترین شکست

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت، انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا گیا؟