پاکستان

کراچی: جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر پانی و بجلی کی بندش کےخلاف دھرنا

جماعت اسلامی کے دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شاہراہ فیصل پرپانی و بجلی کی بندش کے خلاف دھرنا دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت سندھ 16 سال سے صوبے پربراجمان ہے لیکن اس شہر کو کچھ دینے کو تیار نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے۔