پاکستان

موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید

قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے، سابق وفاقی وزیر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا عمران خان کو رہا کیا جائے گا، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے۔