پاکستان

مانسہرہ: گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں آتشزدگی، فرنیچر اور دیگر سامان خاکستر

آتشزدگی کے باعث فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا، جبکہ عمارت تباہ ہوگئی، اسکول میں آگ چھٹی کے بعد لگی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کروڑی بالا میں آگ لگ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق آتشزدگی کے باعث فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا، جبکہ عمارت تباہ ہوگئی۔

اسکول میں آگ چھٹی کے بعد لگی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگائی نہیں گئی تاہم وجوہات تلاش کی جا رہی ہیں۔