صحت

پیدل گھومنا کمر درد کے خاتمے میں مددگار ثابت

اگرچہ پیدل چلنے کو وزن کم کرنے سمیت متعدد طبی مسائل کو کم کرنے میں مددگار قرار دیا جاتا ہے، تاہم تازہ تحقیق سے معلوم...

اگرچہ پیدل چلنے کو وزن کم کرنے سمیت متعدد طبی مسائل کو کم کرنے میں مددگار قرار دیا جاتا ہے، تاہم تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیدل گھومنے والے افراد میں کمر درد کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق پیدل چلنے یا چہل قدمی کرنے سے اگرچہ وزن کم نہ بھی ہو تو بھی اس سے کمر درد کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیدل چلنے کے دوران نہ صرف ٹانگیں اور کمر تک کا جسم کا نچلا حصہ متحرک رہتا ہے بلکہ اس سے جسم کے نچلے حصے کے مسلز بھی متحرک رہتے ہیں، جس سے کمر درد میں کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کمر درد سمیت ٹانگوں کا درد عام حالت ہے، جس سے دنیا بھر میں ادھیڑ اور زائد العمر لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں اور وہ درد کو کم کرنے کے لیے درد کشا ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ درد کش ادویات کے استعمال سے اگرچہ کمر درد سمیت جسم کے دیگر حصوں میں ہونے والے درد سے کچھ وقت کے لیے راحت ملتی ہے، تاہم ادویات سے درد مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا۔

ماہرین نے بتایا کہ پیدل گھومنے سے کمر درد کے نہ صرف کم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں بلکہ اس کے خاتمے کے امکانات بھی نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کمر درد کا شمار ایسی پیچیدگیوں میں ہوتا جنہیں ادویات کے بجائے احتیاط سے ختم کیا جا سکتا ہے اور اسے ختم کرنے کا احتیاط زیادہ سے زیادہ پیدل چلنا ہے۔

ساتھ ہی ماہرین نے کہا کہ پیدل چلنے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم بھی متحرک رہتا ہے، جس سے صحت کے متعدد فوائد ہوسکتے ہیں۔

’پیدل چلنا یا دوڑنا‘، اچھی صحت کیلئے کیا بہتر ہے؟

چہل قدمی موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا علاج

چہل قدمی کریں ڈپریشن سے محفوظ رہیں