لائف اسٹائل

فریال محمود کی وجاہت رؤف سے اہلیہ کے سامنے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کچھ عرصہ قبل فریال محمود کی ریلیز ہونے والی فلم وکھری کے پریمیئر کی ہے۔

اداکارہ فریال محمود کی جانب سے معروف فلم ساز وجاہت رؤفسے ان کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے سامنے گلے ملنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کچھ عرصہ قبل فریال محمود کی ریلیز ہونے والی فلم وکھری کے پریمیئر کی ہے، جس میں وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

وکھری فلم کے پریمیئر میں فریال محمود کی جانب سے بولڈ لباس پہننے اور متعدد شوبز شخصیات سے پرتکلف ہوکر ملنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں اور اب ان کی جانب سے وجاہت رؤف کے ساتھ ان کی اہلیہ کے سامنے بے تکلفی سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں وجاہت رؤف کو دیکھتے ہی فریال محمود کو خوشی سے نہال ہوکر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فریال محمود فلم ہدایت کار کو اپنی فلم کے پریمیئر میں دیکھ کر جہاں خوشی سے پاگل ہوتی دکھائی دیتی ہیں وہیں ان کی جانب سے رؤف وجاہت کو بے تکلفی سے گلے ملتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں فریال محمود کو نہ صرف دیگر افراد بلکہ فلم ساز کی اہلیہ کے سامنے بھی بے تکلفی سے ہدایت کار کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فریال محمود کی بے تکلفی سے جہاں وجاہت رؤف خود کچھ پریشان دکھائی دیتے ہیں، وہیں ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت بھی مایوس دکھائی دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شازیہ وجاہت خوشی سے نہال فریال محمود کو ہاتھ سے پکڑ کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں اور اپنے ساتھ بھی گلے ملنے کا اشارہ دیتی ہیں۔

فریال محمود کی جانب سے اہلیہ سمیت دیگر افراد کے سامنے بے تکلفی سے وجاہت رؤف کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

عام سی شکل تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کرانے کے بعد خوبصورت ہوگئی، صدف کنول کا اعتراف

کراچی: شدید گرمی کی لہر کے دوران شہر کے کچھ علاقوں میں بارش

ڈیرہ بگٹی: شہریوں نے نایاب نسل کا تیندوا ہلاک کردیا