پاکستان

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری، 2 ملازم برطرف

ہسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے پر اسٹور کے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس
Welcome

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بڑے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 19 نئے ائیر کنڈیشنر غائب ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ساختہ ایئر کنڈیشنر کی مالیت ستر لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، ڈبہ بند ایئر کنڈیشنر ہسپتال کے اسٹور روم میں موجود تھے۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے پر اسٹور کے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار اور دوست ظہیر اقبال سے شادی کر لی

میزبان ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مخصوص نشستوں کا کیس: عمران خان بطور وزیراعظم الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہو رہے تھے، چیف جسٹس